Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

براڈشیٹ پر انکوائری کمیٹی مسترد

مولانا فصل الرحمان نےبراڈ شیٹ کے معاملہ پر بنائی جانے والی ...
شائع 26 جنوری 2021 07:24pm

مولانا فصل الرحمان نےبراڈ شیٹ کے معاملہ پر بنائی جانے والی کمیٹی کو مسترد کردیا اور کہا کہ ڈاکو کس طرح ڈاکے کی انکوائری کرے گا ۔ پی ڈی ایم کسی سے مذاکرات نہیں کررہی۔ تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پرعمل ہوتا نظرنہیں آ رہا ۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فصل الرحمان نے براڈ شیٹ کے معاملہ پر بنائی جانے والی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو کس طرح ڈاکے کی انکوائری کرے گا،براڈ شیٹ میں پاکستانی قوم کے پیسے کا ضیاع ہوا ہے ۔

سربراہ پی ڈی ایم نےمیں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ مزاکرات نہیں کر رہی، اگر کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مطالبات پورے کر کے آئے۔

انکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے لیکن اس پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ عدم اعتماد کا آپشن پیپلز پارٹی کا ہے اور پیپلز پارٹی کو کہا ہے کہ وہ عدم اعتماد پر دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے اور معاملہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں رکھا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن مشترکہ طور پرلڑنے کی تجویزہے جس پر بات چیت ہو رہی ہے۔ پی ڈی ایم سب جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے لیکن فیصلے مشترکہ اورمتفقہ ہوتے ہیں۔ میاں نواز شریف اور آصف زرداری سے تواترسے رابطہ ہوتا رہتا ہے۔ دونوں راہنما حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں ۔ میاں نوازشریف اورآصف زرداری کاطریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے لیکن مقصد ایک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں ہے لیکن اگر وہ غیر جانبدار ہیں تو جانبداری نظر کیوں نہیں آ رہی۔ کیا عوام نہیں جانتے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا ہوا۔ اور اب آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے کون کیا پلانگ کر رہا ہے ؟

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div