Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ کابینہ اجلاس، بارش متاثرین کیلئے امداد کی منظوری

سندھ کابینہ نے بارش متاثرین کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے...
شائع 26 جنوری 2021 07:27pm

سندھ کابینہ نے بارش متاثرین کیلئے 4 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔

رقم موبائیل بنکنگ کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، کابینہ کا پلی بارگین کرنے والے مل مالکان کو گندم جاری کرنے پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کو آگاہ کردیا گیا اور اساتذہ کی 37 ہزار خالی اسامیاں پر کرنے کیلئے بھی کمیٹی قائم کردی گئی۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بارش متاثرین کیلئے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے کی منظوری دی، متاثرین میں امداد موبائیل بنکنگ کے ذریعے تقسیم کرنے کے ساتھ 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ امدادی رقم کی تقسیم 15 دن میں شروع کردی جائے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جن مل مالکان نے نیب سے پلی بارگین کی ہے، انہیں گندم جاری نا کی جائے کابینہ نے لوکل گورنمنٹ رولز الیکشن ایکٹ کے مطابق کرنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے صوبے پرائمری اور جونئیر اساتذہ کی 37 ہزار خالی اسامیاں پور کرنے اور پولیس فیملی رولز میں ترمیم کیلئے کمیٹیاں قائم کردیں ہیں، ساتھ ہی سیسی رولز کی جانے والی ترمیم اسمبلی کو ارسال کردی گئی۔

کابینہ نے عمر قید کے سزا کاٹنے والے مجرم جنید الرحمان کی سزا معافی سے متعلق درخواست پر بھی غور کیا۔

وزیر اعلٰی سندھ نے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی قیدی جنید سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ کابینہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول رولز میں ترمیم کی بھی منظوری دی، جس کے تحت کسی عمارت کو منہدم کرنے کیلئے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div