Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'موجودہ حکومت ق لیگ اور متحدہ پر کھڑی ہے'فیصلہ آپ کا میں بات چیت

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایم کیوایم اورق...
شائع 26 جنوری 2021 08:50pm

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایم کیوایم اورق لیگ پرکھڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں ہوگا، پیپلزپارٹی اپنےاورہم اپنےدلائل دیں گے، موجودہ حکومت ایم کیوایم اورق لیگ پرکھڑی ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بیساکھیاں ہٹ جائیں تو حکومت گرجائےگی، ق لیگ کےحکومت سےبہت سےتحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک میں تلخ تجربہ ہوا، پی ڈی ایم کاحدف صاف اور شفاف انتخابات ہیں، ماورائےآئین مداخلت روکناپی ڈی ایم کاحدف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادویات،چینی،آٹا،گھی،بجلی،گیس مہنگی ہوگئی ہے، موجودہ حالات میں عوام تنگ آچکے ہیں۔

اس موقعے پر پی پی رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ موجودہ حکومت مکڑی کےجالوں سےبناگھونسلہ ہے، کل پرویزالہی نےکہاحکومت نام کی کوئی چیزنہیں۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نےاپنےسیاست کوبچاناہےیاحکومت کو؟فیصلہ کرناہے، مردم شماری کچھ اور نادرا کا ریکارڈ کچھ کہہ رہاہے۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ درست مردم شماری نہیں ہوگی تومسائل کیسےحل ہونگے؟

چوہدری منظور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےایم این ایزبھی مہنگائی سےتنگ ہیں، ایم این ایزاپنےحلقوں میں جا بھی نہیں سکتے، فروری فیصلہ کن ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div