Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'تاثر دیا جارہا ہے ، صرف سیاست دان کرپٹ ہیں'

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں نیب کیسز سے تاثر...
شائع 26 جنوری 2021 10:57pm

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں نیب کیسز سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف سیاست دان کرپٹ ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت میں شاہد خاقان نے کہا کہ اگر انصاف ہو تو نیب کے تین چیئرمین جیلوں میں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا ادارہ خود قابل احتساب بن گیا ہے،براڈ شیٹ کا مکمل فیصلہ عوام کے سامنے لایا جائے،

دوسری جانب لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایم کیوایم اورق لیگ پرکھڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس میں ہوگا، پیپلزپارٹی اپنےاورہم اپنےدلائل دیں گے، موجودہ حکومت ایم کیوایم اورق لیگ پرکھڑی ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بیساکھیاں ہٹ جائیں تو حکومت گرجائےگی، ق لیگ کےحکومت سےبہت سےتحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک میں تلخ تجربہ ہوا، پی ڈی ایم کاحدف صاف اور شفاف انتخابات ہیں، ماورائےآئین مداخلت روکناپی ڈی ایم کاحدف ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div