Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد: حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی...
شائع 26 جنوری 2021 10:50pm

اسلام آباد: حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیار کرلی گئی۔

حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری، پٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بڑھانے کی سمری تیارکرلی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45 پیسے، ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے 3 روپے 26 پیسے، پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے 4 روپے 28 پیسے، ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے 3 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 12 پیسے سے 3 روپے 62 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div