اداکارہ نیلو بیگم کی لاہور میں تدفین کر دی گئی
ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کی لاہور میں تدفین کر دی گئی۔...
ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم کی لاہور میں تدفین کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں فلمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
فلمسٹار نیلو بیگم کی نماز جنازہ ان کے گھر میں ہی ادا کی گئی۔ جس کے بعد مرحومہ کو لاہورکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نیلو بیگم گزشتہ رات لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں تھی۔ نمازجنازہ میں شوبز اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان کے نامور اداکاروں نے بھی نیلو بیگم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔
76 سالہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔
وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.