Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

میرپور خاص اور نوشہرہ میں 2 ٹریفک حادثات، 6افراد جاں بحق

میرپورخاص اور نوشہرہ میں 2ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت 6افراد جاں...
اپ ڈیٹ 03 فروری 2021 09:35am

میرپورخاص اور نوشہرہ میں 2ٹریفک حادثات میں بچوں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

میرپورخاص میں ڈگری کےقریب ٹریلر نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 4افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں کو ڈگری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نوشہرہ میں مسافر کوچ اور مال بردار گاڑی میں تصادم،2افراد جاں بحق

نوشہرہ میں مسافر کوچ اور مال بردار گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کی تحصیل جہانگیر ہ نظام پور روڈ دروازگئی کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافر فلائنگ کوچ اور مال بردار ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا،حادثے میں 2افرادموقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122کی 3 ایمبولینسز ، میڈیکل ٹیمیں اورریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا ۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔

مسافر کوچ میں خاتون سمیت 7 افراد سوار تھےجبکہ مسافر کوچ نظام پور سے نوشہرہ آرہی تھی۔

traffic accident

Mirpur Khas

Noshera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div