Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے...
شائع 03 فروری 2021 07:17pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 170 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 580 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کی کمی سے 1834 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 20 اور 17 روپے کی کمی سے بالترتیب 1380 اور 1183 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

2 فروری 2021 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 750 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز کی کمی سے 1850 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کی کمی سے بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div