Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : ٹک ٹاکر مسکان کی ہلاکت، تفتیش جاری

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر اورساتھیوں کی...
شائع 03 فروری 2021 10:52pm

کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر اورساتھیوں کی ہلاکت کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔

چار افراد کا قتل مبینہ طور پر رحمان نامی ملزم نے کیا۔ کراچی گارڈن میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر اورساتھیوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

چار افراد کا قتل مبینہ طور پر رحمان نامی ملزم نے کیا، رحمان چند لمحے پہلے تک مسکان سے رابطے میں تھا۔

فائرنگ کے مقام پر حملہ آور مسکان اور ساتھیوں کے آنے کا انتظار کرتا رہا۔ یہ لوگ انکل سریا اسپتال پہنچے تو قاتل اور مقتولین کے درمیان گفتگو ہوئی۔

ملزم اور مقتولہ مسکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،تفتیشی ذرائع کے مطابق 5 منٹ گفتگو کرنے کے بعد مسکان گاڑی میں بیٹھی تو ملزم نے فائرنگ کی۔

ملزم نے گاڑی کی پچھلی جانب سے فائرنگ کی تو دیگر دوست اترکر بھاگے۔ گاڑی پر فائر کی جانے والی گولی مقتولہ رقیہ مسکان کو لگی۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرارہوا، آخری لوکیشن مظفرآباد کالونی کی سامنے آئی۔ رحمان کی تلاش میں رات بھر پولیس کی چھاپا مار کارروائیاں جاری رہیں۔ مقتولہ مسکان نے مقتول عامر کے ساتھ آخری ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔