Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 15 فروری 2021 07:38pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 050 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 050 روپے اور 10 گرام سونا 95 ہزار 207 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 4 ڈالرز کی کمی سے 1820 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کی کمی سے بالترتیب 1380 اور 1183 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

13 فروری 2021 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے اور 10 گرام سونا 95 ہزار 379 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 5 ڈالرز کے اضافے سے 1824 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

12 فروری 2021 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 800 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 95 ہزار 165 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالرز کی کمی سے 1819 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 10 اور 8 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Pakistan gold market

gold price

gold price karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div