Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کےکاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نےسابق وزیراعظم یوسف...
اپ ڈیٹ 16 فروری 2021 02:04pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےکاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے،یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفرید رحمان نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیجنڈ کئے ۔

پی ٹی آئی رہنماء فریدرحمان نے پیپلز پارٹی کے رہنماءیوسف رضاگیلانی پرحقائق چھپانےکاالزام عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیاگیا،یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے،یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

ECP

اسلام آباد

Senate election

Yousuf Raza Gilani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div