Aaj TV News

BR100 4,936 Decreased By ▼ -23 (-0.46%)
BR30 25,403 Decreased By ▼ -331 (-1.28%)
KSE100 45,865 Decreased By ▼ -101 (-0.22%)
KSE30 19,173 Decreased By ▼ -26 (-0.14%)

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 95 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالرز کے اضافے سے 1823 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1380 اور 1183 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔