Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سینیٹ الیکشن ، ای سی پی حکام کی سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھک

ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کےلئے الیکشن کمیشن کی ...
شائع 22 فروری 2021 07:18pm

ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کےلئے الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھک ہوئی ، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پرامن اوربہتر انعقاد کیلئے تمام قواتنین پرعملدرآمدکا مطالبہ کرتے ہوئے مسودہ پیش کر دیا، سیاسی رہنماؤں نے پیسے کے لین دین کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا مسودہ سے متعلق اجلاس ہوا،سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔

ضابطہ اخلاق کے مسودہ دیا جس میں کہا گیاکہ ملکی خود مختاری ،استحکام اور سلامتی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قومی اداروں کی ساکھ متاثرکرنے والے بیان دینے سے گریزکیا جائیگا،انتخابی امیدواران اورانکے حمایتی کسی طرح کی مالی امداد حاصل نہیں کریںگے، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے تجویزالیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں، سیاسی رہنماوں نے پیسے کے لین دین کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد امیدوارکو تجویز اور تائید کنندہ نہیں ہونا چاہے۔

الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی ضابطہ اخلاق جاری کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div