Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مقامی رویت کمیٹی پر پابندی کی مخالفت

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مقامی رویت کمیٹی پر پابندی کی مخالفت...
شائع 22 فروری 2021 08:17pm

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مقامی رویت کمیٹی پر پابندی کی مخالفت کر دی ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کی ۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مقامی رویت کمیٹی پر پابندی کی مخالفت کر دی ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے ساتھ مسجد قاسم علی خان آمد ہوئی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک روزہ اور عید کے لیے تمام تر معاملات میں شرعی شہادتوں اور اصولوں کو تقویت دی جائے گی۔

سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ایک نقطہ پر اتفاق کے لیے کوشاں ہیں۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کی گئی تمام کوششوں کو تحریری طور پر مرکز کو دیں گے ۔مقامی رویت کمیٹی پر پابندی کی مخالفت کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div