Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاہورقلندرز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 9 وکٹوں سے عبرتناک شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے...
اپ ڈیٹ 22 فروری 2021 11:10pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 19 ویں اورر میں حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو محمد حفیظ کا کیچ چھوڑنا مہنگا پڑگیا، انہوں نے 6 فلک شگاف چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی اور اپنی ٹیم کو باآسانی فتح سے ہمکنار کروایا۔

اس کے علاوہ اوپنر فخر زمان نے 2 چھکے اور 8 چوکے لگاکر 52 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے۔ کپتان سہیل اختر 26 گیندوں پر 21 رنز بناکر زاہد محمود کا شکار بنے تھے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کئے تھے۔ 12 رنز کے مجموعے پر دونوں اوپنرز پویلین روانہ ہوئے تو کپتان سرفراز احمد اور کرس گیل نے 101 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔

اس شراکت داری میں لاہور قلندرز کے فیلڈرز بھی کوئٹہ کو سپورٹ کرتے نظر آئے، کرس گیل کے 2 آسان کیچز سلمان علی آغا نے گرادیئے۔ گیل نے 68 اور سرفراز احمد نے 40 رنز اسکور کئے۔ اختتامی اوورز میں محمد نواز کا بلا بھی خوب چلا، انہوں نے 20 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز اسکور کئے تھے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین جبکہ احمد دانیال، راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فخر زمان کو 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

PSL update

PSL 6 Season

LQ VS QG

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div