Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

گجرات: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،3 قتل

گجرات کے گاؤں منڈیر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کار پر اندھا...
شائع 23 فروری 2021 10:42pm

گجرات کے گاؤں منڈیر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فاٸرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ایک شدید زخمی ہوگئے

گاؤں دھکڑ کا رہائشی اختر اپنی والدہ پروین بی بی اور رشتہ داروں احسان اور اعظم کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ کھاریاں ڈنگہ روڈ پر منڈیر گاؤں کے قریب نامعلوم کار سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اختر اس کی والدہ پروین بی بی رشتہ دار احسان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اعظم نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔

ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق تہرے قتل کی واردات سابقہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ۔

ملزمان کی فائرنگ سے پورا علاقہ گولیوں کی تڑ تڑ اہٹ سے گونج اٹھا اور علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی DPO عمر سلامت سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمی کو سول ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا۔

تاحال تہرے قتل کا مقدمہ درج نہیں ہو سکاڈی پی او عمر سلامت نےتین افراد کے اجتماعی قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کھاریاں افتخار تارڑ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

firing incident

Gujarat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div