Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی نے...
شائع 27 فروری 2021 10:34pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے 10 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف 17 اعشاریہ ایک اوورز میں پورا کرلیا۔

پشاور زلمی کے کیڈور کوہلر نے 46 اور حیدر علی نے 36 رنز اسکور کئے، اس کے علاوہ شعیب ملک 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ حسن علی نے 2 جبکہ محمد وسیم اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم محض 118 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

اسلام آباد کے ایلکس ہیلز 41، حسین طلعت 22 اور آصف علی 19 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، اس کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا تھا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مجیب الرحمان اور عمید آصف بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔

وہاب ریاض کو تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس میں اب تک 10 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک تمام میچز ٹاس جیتنے والی ٹیم نے ہی جیتے ہیں۔ پہلے میچ سے اب تک جس ٹیم نے ٹاس جیتا اُس نے پہلے فیلڈنگ کی اور بعد میں ہدف کا تعاقب کرکے فتح سمیٹ لی۔

karachi

psl 6

Peshwar zalmi

psl 2021

islamabad united

PSL update

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div