Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

لیگی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں 83 میں...
شائع 02 مارچ 2021 07:31pm

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں 83 میں سے 80 ارکان کی حاضری ،شہبازشریف ، خواجہ آصف اورمسرت آصف خواجہ آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ن لیگی ارکان کل اپنے ضمیرکے مطابق ووٹ کا حق استعمال کریںگے۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی شاہد خاقان عباسی نے صدارت کی ۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف،خواجہ آصف اورمسرت آصف خواجہ غیرحاضر رہے۔

شاہد خاقان نے اجلاس میں نوازشریف کا پیغام دیتے ہوئے تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کوووٹ دینے کی ہدایت بھی کی گئی ۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگومیں بتایاکہ ڈسکہ کا الیکشن چوری کیا گیا ، مافیا کے جانے واقت ہوچکا ہے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگرمسائل پرحکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

PPP

Senate election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div