Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اپوزیشن کا سینیٹ کے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرےلگانے کا دعویٰ

اسلام آباد:اپوزیشن نےسینیٹ کے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے ...
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2021 11:49am

اسلام آباد:اپوزیشن نےسینیٹ کے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے لگانے کا دعویٰ کردیا۔

ایوان بالا کے بڑے عہدے کے انتخاب سے پہلے چوری پکڑی گئی،2کیمرے اورایک ڈیوائس برآمد کرلی گئی۔

ایوان بالا کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءمصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے رہنماءمصطفیٰ نواز کھوکھر ایوان میں پہنچے ۔

اپوزیشن رہنماؤں نےسینیٹ کےایوان کے پولنگ بوتھ کے اندرڈیوائس اورپولنگ بوتھ کے اوپر کیمرے لگے ہونے کی نشاندہی کی جبکہ دونوں ارکان نے ٹوئٹرپرکیمرےکی تصاویر شیئرکردیں۔

اپوزیشن نے الزام حکومت پر لگاتے ہوئے کہاکہ دوخفیہ کیمرے تھے،ایک کا رخ پرچی تودوسرے کا رخ ووٹر کی طرف تھا ، ایک ڈیوائس بھی تھی۔

اپوزیشن نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ سیکیورٹی کی چیئرمین سینیٹ کی ذمے داری تھی ،سپریم کورٹ کے فیصلے اورالیکشن ایکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں ،ملوث اراکین کو نااہل قرار دیا جائے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کس کے کہنے پر پولنگ بوتھ میں کیمرے لگائے گئے؟کردارسامنے آنے چاہئیں،سینیٹ الیکشن کیلئے خفیہ کیمرے لگانا سینیٹ الیکشن چوری کرنے کے مترادف ہے،پرایزائیڈنگ افسر پر اس معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن معاملے کا نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس بنتا ہے،جس نے کیا اسے تاحیات نااہل قرار دیا جائے، سینیٹ الیکشن کو ڈسکہ نمبر 2بنانے کی کوشش کی گئی۔

شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ ہال سے کیمرہ برآمد ہوا ہےجہاں ووٹ کاسٹ کیاجاناتھاوہاں سےکیمرہ برآمد ہوا،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراتری ہوئی ہے،سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پرکیمرہ نصب کیاگیاتھا۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے الزام اپوزیشن پر لگاتے ہوئے کہاکہ ایوان میں کیمرہ اپوزیشن نے لگوایا ہے،ایوان میں لگے کیمرے اور ڈیوائس اتار لی گئیں ۔

اسلام آباد

PPP

Musadik Malik

hide camera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div