Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

باربی ڈول کو خلا میں بھیجنے کی تیاری، مقصد کیا ہے؟

باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں جانے کو تیار ہوگئی ہے۔...
شائع 21 مارچ 2021 09:26am
سائنس

باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں جانے کو تیار ہوگئی ہے۔

روس کی واحد خلاباز سے متاثر دنیا کی مقبول ترین باربی ڈول کا نیا ایڈیشن متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی باربی ڈول متعارف کرانے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی سائنس، ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اور تحقیق کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

36 سالہ انا کیکینا روس کی پہلی خاتون ہیں جو کہ خلاف کا سفر کرنے جارہی ہے، اٹھاون برس قبل ویلیٹینا تریشکو خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون بنی تھیں۔

اس روسی خاتون خلاباز کے ساتھ معروف باربی ڈول بھی جائیگی۔ روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلا باز باربی ڈول یہ پیغام دیتی ہے کہ کوئی بھی خواب حقیقت میں تبدیل ہوسکتا ہے، آپ کو خود پر یقین کرنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل باربی ڈول کو ڈاکٹر کے روپ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Space Travel

International Space Station

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div