Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پنجاب اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ...
شائع 24 مارچ 2021 12:53pm

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

شفقت محمود نے بتایا کہ پنجاب کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں بھی 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ11 اپریل تک متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، متاثرہ اضلاع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں نے کرنا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ امتحانات سےمتعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، نویں سےبارہویں تک کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔ گزشتہ سال ان کلاسز کے بچوں کو بغیرامتحان پروموٹ کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرتعلیم کے مطابق کیمبرج کے امتحانات 26اپریل سے شروع ہونے جارہے ہیں، کیمبرج سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Shafqat Mahmood

اسلام آباد

punjab

schools close

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div