Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا: کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

اسلام آباد:کورونا وائرس کے بڑھے کیسز کے پیش نظر سول ایوی ایشن...
شائع 29 مارچ 2021 12:21pm

اسلام آباد:کورونا وائرس کے بڑھے کیسز کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )نے کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ہدایت نامے میں کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے شرائط لاگو کی گئیں ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کیلئے ایئرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا اورمسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط بھی عائد ہوں گی۔

ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کودی جائیں گی اور فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے بھی شیئر کی جائیں گی جبکہ درکار تفصیلات ایئر لائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کو بھیجیں گی۔

CAA

coronavirus

اسلام آباد

passengers

instruction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div