Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں کے چالان

لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں اور...
شائع 02 اپريل 2021 11:34am

لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کئے گئے۔

سی ٹی اوکے مطابق لاہورمیں بغیرماسک کےموٹرسائیکل اورپبلک ٹرانسپورٹ کےچالان جاری کردیئے گئے،شہر میں 3 روزمیں23ہزار 875 گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے چالان کئے گئے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خلاف ورزی پر12مقدمات درج کئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے 50فیصدسےزائدسواریاں بٹھانےاورخلاف ورزی پر181گاڑیاں بھی بند کیں، 16 ہزار 404 موٹرسائیکلوں، 3 ہزار 235 رکشوں اور ایک ہزار 539 کاروں کو چالان کئے گئے۔

اسی طرح ایک ہزار 589 پبلک ٹرانسپورٹ، 432 منی مزدا اور 676 ٹرالر کے چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔

لاہور:کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی،24دکانیں،اسٹورزاورمیرج ہالزسیل

لاہورمیں کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی پرانتظامیہ نے کارروائی کرتےہوئے24دکانیں،اسٹورزاور میرج ہالزسیل کردیئے جبکہ ماسک نہ پہنے پر 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،کیسز کی تعداد بڑھی تو احتیاط بھی شروع ہوئی تاہم بیشتر لوگ تاحال ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہیں،لاہور میں ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہے۔

حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پابندیاں بھی لگا رکھی ہیں، احتیاطی تدابیر پر کچھ افراد تو عمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور عوام کو بھی احتیاط کا مشورہ دے رہے ہیں۔

لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت 9شہروں کے 59مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی لگایا گیا ہے تاہم ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل نہ کرنے والے بھی کم نہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بھی جاری ہیں، مجموعی طور پر 24دکانیں ،اسٹورز اور میرج ہال سیل کردیئے گئے ،26ہزارروپےکےجرمانےعائدکئے گئے جبکہ ماسک نہ پہنے پر 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 6روز کے دوران 918مقدمات بھی درج کئے گئے،ماسک کی خلاف ورزی پر 442اورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر476مقدمات کااندراج کیا گیا۔

coronavirus

lahore

vehicle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div