Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

حماد اظہر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ محمد حماد اظہرسے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے...
شائع 02 اپريل 2021 06:30pm
کاروبار

وفاقی وزیر خزانہ محمد حماد اظہرسے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے ملاقات کی ۔

وزیرخزانہ نے مالیاتی اور قرضوں کی منیجمنٹ اورٹیکس اصلاحات کیلئے بنک کے تعاون کو سراہا ۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین سے ملاقات میں وزیرخزانہ حماد اظہرنے سماجی و معاشی ترقی کے اصلاحاتی ایجنڈے کونافذ کرنے میں حکومت کی پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط ، پائیداراورجامع ترقی کے حصول کے لئے عالمی بینک کی مسلسل حمایت اہم ہے ۔ حکومت کی توجہ مالی اورمعاشی نظم و نسق ، معاشی شعبوں کو مستحکم کرنے ، ٹیکس محصولات میں اضافے اورتوانائی کے شعبے کوترتیب دینے پرمرکوزہے،

کنٹری ڈائریکٹرنے وزیرخزانہ کو اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔ وزیرخزانہ نے غربت کے خاتمے اور "احساس پروگرام" کے لئے عالمی بینک کی فنانسنگ کوسراہا ۔

World Bank

Hammad azher

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div