Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کورونا،اسکولوں کی بندش سے متعلق تجازیز

کراچی میں محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں...
شائع 03 اپريل 2021 09:23pm

کراچی میں محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ میں اسکولوں کو دوہفتوں کےلئے بند کرنے اور نہ کرنےکی دو مختلف تجاویز پیش کی گئیں، تجاویز کو این سی او سی میں رکھا جائے گاجس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں وزیرتعلیم سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو،سیکرٹری کالجزخالد حیدرشاہ ،تمام بورڈز کے چیرمینز،پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کےنمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی موجود صورتحال کےپیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کی تجویزپیش کی گئیں، اس تجویز کےجواب میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کا کہنا تھا کہ پہلے عوامی مقامات، سینیما،واٹرپارک بند کرائےجائیں۔

تعلیمی اداروں میں ایس اوپی پرعملدرآمداورمانیٹرنگ کا سسٹم دیگر اداروں سے زیادہ بہتر ہوتاہے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیرتعلیم سعید غنی نے صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی تجاویز کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں رکھا جائے گا۔ کورونا کے حوالے سے سندھ میں قابو میں ہے۔

corona

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div