Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیا اور جدید ترین سپر سونک طیارہ متعارف کروا دیا گیا

جنوبی کوریا دفاع کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک قدم اور آگے بڑھ...
شائع 11 اپريل 2021 09:23am
سائنس

جنوبی کوریا دفاع کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک قدم اور آگے بڑھ چکا ہے۔ جنوبی کوریا نے کے ایف 21 جنگی طیارے بنانے کے بعد جدید ترین فوجی ساز و سامان بنانے والے کلب میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

جنوبی کوریا نے ایک نیا سپر سونک طیارہ متعارف کروایا ہے جسے "کے ایف 21 بورا مائی" کا نام دیا گیا ہے۔ آپریشنل ہونے کے بعد جنگی طیارے میں ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سمیت کروز میزائلز بھی فٹ کئے جا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل طیارے کے دو ورژنز ہیں، جس میں سے ایک ورژن ایک سیٹ جبکہ دوسرا ورژن دوسیٹوں پر مشتمل ہوگا۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کا کہنا تھا کہ دفاعی سازو سامان کی تیاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ کے ایف 21 جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر مون جے اِن کا مزید کہنا تھا کہ گراؤنڈ اور فلائٹ ٹیسٹ کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر کے ایف 21 طیاروں کی پروڈکشن شروع کردی جائے گی۔ 40 طیاروں کی پروڈکشن کے لئے 2028 اور 120 طیاروں کی پروڈکشن کے لئے 2032 تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جنوبی کورین وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طیاروں کی پروڈکشن کی وجہ سے جہاں عوام کو نئی نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے وہیں ملک کو 5 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div