Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

شانگلہ میں فائرنگ سےایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

سوات :شانگلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے...
شائع 11 اپريل 2021 11:05am

سوات :شانگلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں باپ اور3بیٹے شامل ہیں۔

شانگلہ کے علاقے میں پورن میں دل دہلادینے والاواقعہ پیش آیاجہاں ایک ہی خاندان کے 4افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

نامعلوم افراد نےگھرمیں گھس کر فائرنگ کرکےباپ اور 3بیٹوں کی جانیں لے لیں جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے پورن سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Sawat

4 killed

Shangla

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div