Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ٹی ایل پی کے مظاہرے کے دوران شہید اہلکار سپرد خاک

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے کے دوران شہید ہونے والے...
شائع 14 اپريل 2021 11:40pm

لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرے کے دوران شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، کانسٹیبل محمد عمران کو لاہور جبکہ کانسٹیبل محمد افضل کی شکرگڑھ میں تدفین کی گئی۔

لاہور میں مذہبی جماعت کی ہنگامی آرائی کے دوران فرائض کی انجام دہی میں 2 پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ شہید کانسٹیبل محمد عمران کو لاہور کے علاقے لکھو ڈئیر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، محمد عمران نے سوگواران میں ایک بیٹی اور 2 بیٹے چھوڑے۔

مذہبی جماعت کے کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونے والے محمد افضل کو وصیت کے مطابق شکرگڑھ میں آبائی گاوں پنڈی عمرا میں سرکاری اعزاز کی ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

شہید کانسٹیبل محمد افضل نے سوگواران میں بیوہ، 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

TLP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div