Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں،یہی رویہ رہا توکوئی قدم اٹھا سکتے ہیں'

جہانگیر ترین ایک بار پھر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کےساتھ...
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2021 10:23am

جہانگیر ترین ایک بار پھر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کےساتھ بینکنگ کورٹ پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے ایم این اے راجا ریاض کا کہنا ہے کہ ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، اگر یہی رویہ رہا تو ہم بھی کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین بیٹے علی ترین کے ہمراہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

لاہور کی بینکنگ عدالت نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی، جہانگیر ترین کے وکلاء نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔

لاہور میں بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ جو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اس میں فرضی کہانی بنائی گئی ہے، پہلےکاشت کار تھا پھر بزنس مین بنا اس کے بعد سیاستدان بنا، تینوں ایف آئی آرز میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹی کہانی بنائی گئی، سوا سال سےوزیر اعظم ہاؤس نہیں گیا، نہیں پتا میرےخلاف کون کر رہا ہے، مگرکوئی تو کررہا ہوگا۔

اس موقع پر راجہ ریاض نے کہا کہ ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ میں وہ انصاف کے طلب گار ہیں، وزیر اعظم معاملے کو آگے نہ بڑھائیں، اگر یہی رویہ رہا تو ہم بھی کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں۔

اسحاق خاکوانی نے کہا کہ چند دنوں میں الزامات کا جواب دیں گے، چند دن دے دیں پھرسب کچھ سامنے لے آئیں گے، ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھرسب کچھ سامنےلے آئیں گے۔

pm imran khan

Jahangir Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div