Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہم خیال اراکین اسمبلی کا اجلاس

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی زیرصدارت ہم خیال اراکین...
شائع 17 اپريل 2021 08:55pm

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی زیرصدارت ہم خیال اراکین اسمبلی کا لاہور میں اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں انصاف نہ ملنے کی صورت میں چند اراکین اسمبلی کی طرف سے استعفے کی پیشکش بھی کی گئی۔

لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی زیرصدارت تیس ہم خیال اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جہانگیر ترین کے خاندان کے خلاف کیسز کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اگر انہیں حکومت سے انصاف نہ ملا تو وہ آئندہ کی حکمت عملی جلد طے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چند ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کی جسے جہانگیر ترین نے مسترد کردیا۔

ارکان کا کہنا تھاکہ ناانصافیاں جاری رہیں تواستعفوں کا آپشن موجود ہے۔

بعد ازاں جہانگیر ترین نے مریدکے میں ایم پی اے خرم اعجاز چھٹہ کے گھر جاکر ان کے چچا کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیرنعمان لنگڑیال اور مشیروزیراعلیٰ فیصل جبوانہ بھی جہانگیرترین کے ہمراہ تھے۔

PPP

Jahangir Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div