Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

لاہور:سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین...
شائع 22 اپريل 2021 12:44pm

لاہور:سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

سیشن کورٹ لاہور میں جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

وکلا ءنے مؤقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین ایف آئی اے سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور تمام ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کو انکوئری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگر ترین نے دعویٰ کیا کہ انہیں وزیراعظم سے جلد ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ جب عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا تو ن لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 10سال کا عرصہ گزرا اتنا کمزور رشتہ نہیں ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ان کےساتھ 40اراکین اسمبلی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین کا سیشن کورٹ پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو،صوبائی وزرا ءسمیت 30حکومتی ارکین اسمبلی اور معاون خصوصی 2بسوں میں اظہار یکجہتی کیلئے عدالت ساتھ آئے۔

کارکنان نے اس موقع پر اپنے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور خوب نعرے بازی کی۔

lahore

Bail

Jahangir Tareen

Session court

Ali Tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div