Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں'

مشیر اطلاعات وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ...
شائع 24 اپريل 2021 06:52pm

مشیر اطلاعات وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جہا نگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں پی ٹی آئی میں ہر کسی کو بات کر نے کی آذادی ہے پرائم منسٹر کسی کے ساتھ نا انصا فی نہیں ہو نے دیں گے اور نہ ہی کسی کو حکومتی چھتری تلے ریلیف لینے دیں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ش لیگ جیل سے نکلی ہے اب ن سے کب نکلے گی یہ سوالیہ نشان ہے ن لیگ کی سیاست وینٹی لیٹر پر ہے جعلی راجکماری کیلئے بری خبر ہے صدر کے ہوتے ہوئے نائب صدر پیچھے کھڑا ہوتا ہے ش اور ن میں منافقت کا میچ چل رہا ہے حکومت کیلئے مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے 364رمضان بازار صوبہ کے ہر شہر میں لگائے گئے ہیں ما ضی میںگوجرانوالہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہاہے یکساں اور بلاامتیاز ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں کے دورے کا مقصد اشیا کے معیار کی پڑتال کرنا ہے گوجرانوالہ کی انتظامیہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کرکے ناجائز منافع خوروں کی کمر توڑنے کیلئے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او سبزی منڈیوں میں علی الصبح خود قیمتیں مقرر کروارہے ہیںمڈل مین کے کردار کو ختم کرکے آٹو میشن پر لے جارہے ہیں۔ آٹو میشن کے ذریعے شفافیت, ڈیمانڈ اور سپلائی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی نظر آئی.مرغی چور مافیا کو سی پی او اور کمشنر نے بے نقاب کیا ہے پہلے پولٹری اور چینی کی قیمتیں واٹس ایپ پر مقرر ہوتی تھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہعمران خان نے ایکس ملز ریٹ مقرر کروایا, 80روپے ایکس ملز اور عوام کو 85روپے فی کلوگرام کے حساب سے چینی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نظر میں کوئی قانون سے بالا نہیںان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ زراعت کے حوالے سے مالا مال ہے.یہاں انتظامیہ مافیا کا حصہ بنتی تھے گرین بیلٹس پر قبضے کئے جاتے رہے لیکن انتظامیہ نے شتر مرغ کی طرح اپنا سر زمین میں چھپائے رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف موبائل شاپس کے ذریعے نوجوانوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں ریڑھی یا تھری ویلر کے ذریعے دور دراز عوام کو سہولت باہم پہنچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طاقت سے ان مافیاکو ملیا میٹ کریں گے موجودہ حکومت عوام کوجوابدہ ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عوام دوست پالیسی کے تحت مسائل پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا برقرار ہے، وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، آج بھی کورونا 157قیمتی جانوں کو نگل لیا ہے پنجاب میں آج 100کے قریب لوگ زندگی کی بازی ہارے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کر وانے کیلئے افواج پاکستان کو اس محاذ پر کھڑا کیا ہے۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروائیں گے کورونا کو عوام کے تعاون سے شکست دینی ہے مشیر اطلاعات نے شاہین آباد رمضان بازار کا دورہ کیا اور عوام کو دی جا نیوالی اشیاء کا معیار اور قیمتوں کا جا ئزہ لیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارک میں پودا لگایا اور خود چاند گا ڑی چلا کر موبائل دستر خوان کا افتتا ح کیا

Firdous Ashique seat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div