Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

کورونا میں شدت، آکسیجن کے استعمال میں 3 گنا اضافہ

اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ، پمز کا آئسولیشن وارڈ...
شائع 24 اپريل 2021 07:52pm

اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ، پمز کا آئسولیشن وارڈ بھر گیا پولی کلینک کے تمام وینٹی لیٹرپرمریض موجود ہیں، اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں 3 گنااضافہ ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کی صورتحال بگڑرہی۔ کورونا کےاعدادشمار بڑھ رہے۔

گزشتہ ایک روزمیں 5 اموات اور617 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پمزاسپتال کےاکسیجن بیڈ اورپولی کلینک کےوینٹی لیٹربھرگئے۔

کورونا مثبت کیسزکی آٹھ عشاریہ سات تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے15اسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے کل836 بیڈزمیں سے 524 پرمریض موجود ہیں ، پمزاسپتال کا 200 بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ مریضوں سے بھرگیا جبکہ پمز اسپتال میں 25 وینٹی لیٹرمیں سے چھ پرمریض موجود ہیں۔

پولی کلینک پر بھی مریضوں کا دباؤ ہے جہاں 37بیڈزکےآئسولیشن وارڈ میں27مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا کیلئے مختص 6 وینٹی لیٹرزپر مریض موجود ہیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کےاستعمال میں 3 گنا اضافہ ہوگیاہے۔

corona

covid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div