Aaj News

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ...
شائع 25 اپريل 2021 11:21am

کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہرقائد میں گرمی کی لہر برقرار، شہر میں صبح سے ہی سخت دھوپ، فضا گرد آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، شہر میں آج درجہ حرارت 38سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

گرمی کی حالیہ لہر سے جہاں دیگر امور متاثر ہوئے ہیں وہیں روزے کی حالت میں کام کرنا کسی امتحان سے کم نہیں گرمی میں ٹریفک پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کم سے کم درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے، آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

karachi

Met Office

preduction

tempreture

Heat Wave

Hot Weather

Comments are closed on this story.