Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

'جو ہار نہیں مانتا آخر تک لڑتا ہے اسے ہار بھی نہیں ہرا سکتی'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 25سال پہلے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی تھی۔پہلی بار کسی پارٹی نے کرپشن کےخلاف بات کی۔
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2021 09:09pm

وزیراعظم عمران خان کہتےہیں 25سال پہلےپی ٹی آئی کی بنیادرکھی تھی۔پہلی بارکسی پارٹی نےکرپشن کےخلاف بات کی۔قوم وسائل کی کمی سےنہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔کرپشن کی وجہ سےپوری قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انصاف کامطلب قانون کی بالادستی ہے۔مقصدطاقتورطبقہ کوقانون کےنیچےلاناتھا۔15سال تک مشکل ترین جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا قرآن پاک حکم دیتا ہےکہ رسولﷺ کی زندگی سےسیکھو۔جوہارنہیں مانتاآخرتک لڑتا ہے اسے ہار بھی نہیں ہراسکتی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکٹرانک ووٹ مشین لارہےہیں۔الیکشن جیتنےکےبعدزندگی کامشکل ترین وقت شروع ہوا۔حکومت ملی تو ملک بڑےخسارے میں تھا۔ہمیں ملکی تاریخ کا سب سےبڑاکرنٹ اکاؤنٹس خسارہ ملا۔ہمارےدورمیں کرنٹ اکاؤنٹس سرپلس میں چلاگیا ہے۔کرنٹ اکاؤنٹس کاسرپلس ہوناہماری بڑی کامیابی ہے۔ ہمارےدورمیں کسان خوشحال ہواہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہوراورکراچی میں نئےشہرآباد کررہےہیں۔نئےشہربننےسےروزگاربڑھےگا۔مجھے اپنے ڈھائی سالہ دورپرفخر ہے۔پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سےزیادہ ترقی کررہاہے۔

pm imran khan

corruption

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div