پابندی کے باوجود انٹرسٹی ٹرانسپورٹ جاری

ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں ۔انٹرسٹی...
شائع 30 اپريل 2021 08:27pm

ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑادیں ۔انٹرسٹی بسوں پر پابندی کے باوجود اندرون سندھ بسوں کی آمدورفت جاری ہے۔

کراچی سے بسیں دوسرے شہروں کو جا بھی رہی ہیں اور کراچی میں داخل بھی ہو رہی ہیں، ٹرانسپورٹرز مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کررہےہیں۔

اندھیر نگری چوپٹ راج- کراچی میں انتظامیہ تو ہے لیکن عملاً غائب ۔ انٹرسٹی بسوں کی آمدورفت پر پابندی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی دیدہ دلیری عروج پر ہے۔

ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری – وہ کہتے ہیں کورونا کہاں ہے، لاکر دکھاؤ۔

کراچی آنے اور کراچی سے جانے والے مسافر دونوں ہی ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر ہیں۔ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

سندھ حکومت نے کووڈ نائنٹین کا پھیلاؤ روکنے کے لئے انٹرسٹی بسوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی ہے۔