Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا سے مزید14 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھرمیں کورونا سے مزید چودہ ہزار افراد ہلاک ہوگئے،مزید آٹھ...
شائع 05 مئ 2021 07:46pm

دنیا بھرمیں کورونا سے مزید چودہ ہزار افراد ہلاک ہوگئے،مزید آٹھ لاکھ افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔

برازیل میں ایک بار پھر صورتحال سنگین ہونےلگی،تین ہزار سے زائداموات اور ستتر ہزار سےزائد کیسز رپورٹ ہوئے،چین میں مزید سترہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

ووہان میں منعقدہ میوزک فیسٹول میں شرکا نے ماسک کےبغیر شرکت کی، نیپال کے ایورسٹ بیس کیمپ میں کورونا متاثرین میں اضافہ ہونے لگا۔ بھارت : 3 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا کا شکار،آکسیجن کی قلت برقرار

دوسری جانب بھارت میں کورونا کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین لاکھ بیاسی ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

مثبت کیسز کی شرح اٹھارہ اعشاریہ چھ فیصد ہوگئی، مزید تین ہزارسات سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے،ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔

اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن کی قلت تاحال برقرار ہے،ادھر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی سرکار کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھرایا۔ ۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت وائرس کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div