Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

پی پی84خوشاب کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے فتح حاصل کرلی

خوشاب میں غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے...
اپ ڈیٹ 06 مئ 2021 02:11pm

خوشاب میں غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کےامیدوارملک معظم شیرکلونےفتح حاصل کرلی۔

مسلم لیگ (ن)لیگ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی84خوشاب کا میدان مارلیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا۔

غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوارملک معظم شیرکلونے 73 ہزار81 ووٹ لے کر میدان مارلیاجبکہ پی ٹی آئی کےامیدوارعلی حسین بلوچ نے62ہزار903ووٹ حاصل کئے۔

غیرسرکاری نتائج سامنےآنےکےبعدن لیگی کارکنوں نے ملک معظم شیرکلوکےڈیرےپرپہنچ کرفتح کا جشن منانا شروع کردیا۔

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ 52اعشاریہ 99 فیصد رہا،ڈالےگئےووٹوں کی درست تعدادایک لاکھ52ہزار297رہی جبکہ 2ہزار792ووٹ مستردکئے گئے۔

شہباز شریف کی خوشاب میں انتخابی فتح پر عوام اور پارٹی امیدوار کو جیت کی مبارکباد

مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف نےپی پی 84خوشاب میں انتخابی فتح پر عوام اور پارٹی امیدوارملک معظم شیر کلو کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیاہے ،الحمداللہ یہ عوام کی طرف سے اس خدمت کا بھی اعتراف ہے جو مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں کی تھی۔ اور یہ ووٹ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا ووٹ ہے!۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پہلے سے بھی زیادہ جذبے اوررفتار سے پاکستان کی خدمت کریں گے، انہوں نے کامیاب انتخابی مہم چلانے پر تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی شاباش دی۔

مریم نواز کی پی پی 84خوشاب ضمنی انتخاب میں ملک معظم شیر کلو کوفتح کی مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب میں ملک معظم شیر کلو کوفتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کردیا ہے،ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیہ کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے ،نوازشریف کو مائنس کرنے والو!دیکھو اللّہ کے کام! صرف نوازشریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہوچکے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ شیروں کو دلی مبارکباد، ملک معظم کلّو کو فتح بہت بہت مبارک ،خوشاب کے غیور عوام کا بہت بہت شکریہ۔ایک کلو چینی کیلئے دربدر کی ٹھوکریں آپ کا مقدر نہیں ہو سکتیں،مسلم لیگ ن انشاءاللّہ قوم کو اچھےدن لوٹائےگی!

punjab assembly

khushab

by election

pp 84 khushab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div