Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہباز شریف کو بیرون ملک جانیکی اجازت

لاہور ہاٸیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو علاج کیلئے 8...
شائع 07 مئ 2021 07:00pm

لاہور ہاٸیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو علاج کیلئے 8 مٸی سے 3 جولاٸی تک ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف علاج کیلئے برطانیہ جانا چاہتے ہیں جہاں ڈاکٹر سے ان کا 20 مٸی کو چیک اپ کا ٹاٸم مقرر ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور نے دلاٸل دئیے کہ درخواست میں کسی ایمرجنسی کا ذکر نہیں، ان کا معمول کا چیک اپ ہے لہذا عدالت مہلت دے اور سماعت عید کے بعد کی جاٸے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے بھی عدالت میں بیان حلفی دیا کہ نواز شریف کو چار ہفتوں میں واپس لاٸیں گے مگر انہوں اس حلف کی خلاف ورزی کی، لہذا انھیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جاٸے۔

عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ نواز شریف کب واپس آٸیں گے، لیکن شہباز شریف کے وکیل واضح جواب نہ دے سکے۔ جس پر عدالت نے شہباز شریف کو دو بجے پیش ہونے کا حکم دیا۔

سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ وہ 8 مٸی کو برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گے اور 3 جولاٸی کو واپس آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں اس طرح شامل کیا گیا جیسے میں دہشتگرد ہوں، میں اس مٹی کا بیٹا ہوں اور اس کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کیسز کے دوران دو بار ملک سے باہر گیا اور واپس آیا، اب بھی جیسے ہی ڈاکٹر کہیں گے واپس آ جاؤں گا۔

عدالت نے شہباز شریف کو ایک بار علاج کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوٸے قرار دیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں، اگر بلیک لسٹ میں ہے بھی تو انھیں 8 مٸی سے 3 جولاٸی تک ملک سے باہر جانے سے نہیں روکا جاٸے گا۔

کیس کی مزید سماعت 5 جولاٸی تک ملتوی کرتے ہوٸے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div