Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان روضہ رسولﷺ پر حاضری کےلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے

وزیرِاعظم عمران خان سعودی عرب دورے کے دوران روضہ رسول ﷺپر حاضری...
شائع 08 مئ 2021 09:55pm

وزیرِاعظم عمران خان سعودی عرب دورے کے دوران روضہ رسول ﷺپر حاضری کےلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ پہنچنے پروزیرِ اعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود ہیں۔

madina munawara

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div