Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ملک کا مالیاتی خسارہ 16 کھرب 52 ارب روپے ہوگیا

ترقیاتی اخراجات میں کمی، صوبوں کا کیش سرپلس ہونے اور پیٹرولیم...
شائع 10 مئ 2021 07:52pm
کاروبار

ترقیاتی اخراجات میں کمی، صوبوں کا کیش سرپلس ہونے اور پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ وصولی کے باوجود ملک کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر سولہ کھرب باون ارب روپے تک پہنچ گیا۔

رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران مجموعی اخراجات چھیاسٹھ کھرب چوالیس ارب روپے جبکہ مجموعی ریونیو اننچاس کھرب ننانوے ارب روپے رہا۔

اس طرح تیسری سہ ماہی تک مالی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کے تین اعشاریہ چھ فیصد تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق دفاعی اخراجات جولائی سے مارچ کے دوران سات کھرب چوراسی ارب روپے تک محدود رہے تاہم ترقیاتی اخراجات نو فیصد کمی سے چھ کھرب چون ارب روپے ہوگئے

صوبوں نے اپنی ترقیاتی اسکیمیں برقرار رکھیں۔ صوبوں کے اخراجات تین کھرب نوے ارب روپے رہے۔

نو ماہ کے دوران تین کھرب انہتر ارب روپے پیٹرولیم لیوی اکٹھا کی گئی۔ جو گزشتہ برس کے نو ماہ کی نسبت تقریبا ستاسی فیصد زاید ہے۔

کاروبار

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div