Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ماونٹ ایورسٹ پر سرباز خان نے پاکستانی پرچم لہرادیا

پاکستان کےلئے ایک اور اعزاز ،، دنیا کی بلند ترین چوٹی ’’ماونٹ...
شائع 12 مئ 2021 07:43pm

پاکستان کےلئے ایک اور اعزاز ،، دنیا کی بلند ترین چوٹی ’’ماونٹ ایورسٹ‘‘ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا گیا ،، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے قومی کوہ پیما سرباز خان نے سبز ہلالی پرچم لہر کا ملک کا نام روشن کیا،اہلِخانہ نے کیک کاٹ کے خوشی کا اظہار کیا۔

قومی کوہ پیما سرباز خان نے یہ اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا، سرباز خان نے 8849 میٹر بلند چوٹی پر قومی پرچم لہرایا،وہ 25 گھنٹے میں ماونٹ ایورسٹ سر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سرباز خان 25 گھنٹے میں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، سرباز خان ایک ماہ میں 8 ہزار سے بلند دو چوٹیاں سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 7 بلند چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

اہلخانہ نے سرباز کی کامیابی کیلئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

سرباز خان نے 26 روز قبل دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور اناپورنا سر کیا تھا، وہ اسی سالِ باقی ماندہ چوٹیاں بھی سر کرنے کیلئے سرباز پر عزم ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div