نواز شریف کی 11 ایکٹر زمین نیلام
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم ضلع شیخوپورہ میں نوازشریف کی 11 ایکٹر سے زائد زرعی اراضی نیلام کر دی گئی۔ محمد بوٹا ورک نامی خریدار ایک کروڑ ایک لاکھ فی ایکٹر کی بولی دیکر زمین کا نیا مالک بن گیا۔
شیخوپورہ کے میونسپل کارپوریشن ہال میں نیلامی کے عمل کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل سلیم نے کی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی شیخوپورہ کے علاقہ فیروزوٹواں کے قریب واقع 11 ایکڑ اور 4.5 مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی کر دی گئی۔
نیلامی میں خرم شہزاد ورک، سرفراز وٹو اور بوٹا ورک نے حصہ لیا، تاہم بھکھی کے رہائشی محمد بوٹا ورک نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکٹر کی کامیاب بولی لگا کر نیلامی اپنے حق میں کی۔
نیلامی کیلئے فی ایکٹر اراضی کی سرکاری بولی 70 لاکھ روپے جبکہ 10 لاکھ روپے زر ضمانت مقرر کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم کی زمین کی نیلامی سے حاصل ہونے والی 11 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔