Aaj TV News

BR100 4,678 Decreased By ▼ -9 (-0.18%)
BR30 18,623 Decreased By ▼ -17 (-0.09%)
KSE100 45,507 Decreased By ▼ -105 (-0.23%)
KSE30 17,926 Decreased By ▼ -16 (-0.09%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,333,521 5,034
DEATHS 29,029 10
Sindh 505,930 Cases
Punjab 454,372 Cases
Balochistan 33,729 Cases
Islamabad 111,855 Cases
KP 182,419 Cases

شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے بارڈر پر فوجی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق جھنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان متعدد بار پاک افغان موثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھاچکا ہے۔