Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

کراچی :کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ...
شائع 24 مئ 2021 03:33pm

کراچی :کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 6جون تک ضلع وسطی کے 4ٹاؤنز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے ان چاروں ٹاؤنز میں 199کورونا کے مریض موجود ہیں ،مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی ۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنےگھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

coronavirus

karachi

Centeral District

Micro Smart Lockdown

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div