کراچی : کورونا، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

سندھ حکومت کی پابندیاں رنگ دکھانے لگیں،، کراچی میں مثبت کیسز کی...
شائع 27 مئ 2021 07:58pm

سندھ حکومت کی پابندیاں رنگ دکھانے لگیں،، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح بارہ فیصد سے کم ہوکر آٹھ فیصد پر آگئی،،

حیدرآباد میں بھی شرح گیارہ فیصد سے کم ہوکر چار اعشاریہ چار فیصد پر پہنچ گئی،، کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا عوام نے تعاون کیا تو جلد کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پالیں گے،،

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کا زور ٹوٹنے لگا،، چوبیس گھنٹے میں دوہزار سات سو چھبیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قاتل وائرس نے پچھتر افراد کی جان لے لی،، مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی،،

خیبرپختونخوا میں بھی مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،، بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ تین چار فیصد پر آگئی۔