اقوام متحدہ پر فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکے تنازعات کے حل پر زور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین...
شائع 27 مئ 2021 08:57pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیرکے تنازعات حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر سے ملاقات کی اور بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا، اگر مسئلہ کشمیر سے نظریں چرائی گئیں تو برصغیر پُرامن نہیں رہ سکتا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کی دفتر خارجہ آمد ہوئی۔انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں وولکان بوزکر نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔

اس موقعے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں مماثلت ہے،

ان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر حقیقت ہے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے نہیں ہٹاسکتا،

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں آگ مذاکرات،دو ریاستی حل سے بجھائی جاسکتی ہے،عالمی برادری پر واضح کرچکے ہئں کہ اگر مسلہ کشمیر سے نظریں چرائیں تو برصغیر پرامن نہیں رہ سکتا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی امریکی اڈہ نہیں ہے۔