Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'اس وقت پوری دنیا کو اپنی نوجوان نسل کی فکر ہے'

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولاناطاہر اشرفی کہتے ہیں انتہا...
شائع 02 جون 2021 05:53pm

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولاناطاہر اشرفی کہتے ہیں انتہا پسندی، تمباکو نوشی اور سوشل میڈیا کے کچھ پہلو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے۔علماء مشائخ سے جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا ذکر کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کو اپنی نوجوان نسل کی فکر ہے، ایک وقت تھا کہ سگریٹ پینے کے بعد والدین سے ڈرا جاتا تھا لیکن اب بچے والدین کے سامنے سیگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

انہوں نے علماء مشائخ سے جمعہ کے خطبات میں ماحولیات کا زکر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطبات میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے بیان دیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نوجوان نسل کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

tahir ashrafi

Environment issues

Smoking

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div