Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا: مزید 84 جاں بحق 1930 نئے کیسز

مہلک کورونا وائرس سے آج بھی 84 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ مزید...
شائع 05 جون 2021 09:00am

مہلک کورونا وائرس سے آج بھی 84 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ مزید ایک ہزار 930 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 930,511 ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.8 ایک فیصد ہے۔ اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار 189 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 50 ہزار 393 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,471,172 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 ، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 789، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 072، اسلام آباد میں 81 ہزار 626، بلوچستان میں 25 ہزار 589 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 937 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.81 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 189 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 380 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 860,385 ہوگئی ہے۔

covid 19 pakistan

Covid Deaths Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div