Aaj TV News

BR100 4,668 Increased By ▲ 50 (1.09%)
BR30 20,892 Increased By ▲ 107 (0.52%)
KSE100 44,822 Increased By ▲ 488 (1.1%)
KSE30 17,521 Increased By ▲ 178 (1.03%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,264,384 720
DEATHS 28,269 17
Sindh 465,486 Cases
Punjab 437,793 Cases
Balochistan 33,120 Cases
Islamabad 106,445 Cases
KP 176,774 Cases

برطانوی سائنس دانوں نے کینسر کے خلیات کو محفوظ طریقے سے ختم کرنے کے لئے "شوگر بم" تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی یونیورسٹی ایڈنبرا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کے خلیوں کو چند سیکنڈ میں تباہ کردے گی۔

ماہرین کے مطابق اس طریقہ کار کے تحت کینسر کے مریضوں کو نقصان دہ کیموتھراپی کرانے کی ضرروت بھی نہیں پڑ ے گی۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے صحت مند خلیات اور ٹشوز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس دوا کا تجرباتی مطالعہ زیبرا فش اور انسانی خلیوں پر کیا گیا تھا، لیکن محققین کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی مرحلے کے کینسر اور سخت جان بیکٹیریا کا علاج کرنے کا محفوظ اور تیز طریقہ ہے یا نہیں، اس کی تصدیق کے لئے مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔

کینسر کے ٹیومر کو تیزی کے ساتھ پھیلنے کے لئے غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ "سوئٹ بم" لائٹ کی صورت میں ٹیومر پر پھینکا جائے گا جس سے کینسر کے سیلز دھماکہ خیز صورت میں تباہ ہوں گے، اس طریقہ کار کو SeNBD بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران ٹیومر میں شوگر کے خلیے چند سکینڈ میں تباہ ہوگئے تھے، اس طریقہ کار سے بریسٹ، پروسٹیٹ اور لنگ کینسر کا علاج بھی ممکن ہوگا۔ تاہم اس طریقہ کار کو دماغ کے عام کینسر کے علاج کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ریسرچر سیم بینسن کا کہنا ہے کہ شوگر بم دوا لائٹ سے انرجی حاصل کرتی ہے اور خلیے آکسیجن کو ہتھیار بنانے کیلئے توانائی کا استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ برین ٹیومر چیرٹی کے مطابق اس طریقہ کار سے صحت مند خلیو ں کو چھیڑے بغیر کینسرسے متاثرہ خلیوں کو نشانہ بنانا ممکن ہوگا۔

سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئے طریقہ کار سے کینسر سے شفایاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہوگا اور انہیں کیموتھراپی جیسے مشکل اور تکلیف دہ عمل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔